پنجاب بار بورے والا کے سینئر وکیل میاں محمد تسنیم ایڈووکیٹ کے منشی پہ قاتلانہ حملہ

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

Liaqat Aaraenبورے والا (یواین پی )پنجاب بار بورے والا کے سینئر وکیل میاں محمد تسنیم ایڈووکیٹ کے منشی پہ قاتلانہ حملہ تفصیلات کے مطابق پنجاب بار بورے والا کے سینئر وکیل میاں محمد تسنیم ایڈووکیٹ کے منشی میاں لیاقت علی آرائیں مورخہ 27/6/2014 کوتھانہ سٹی بورے والا میں اپنے ایک مقدمہ کی پیروی کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ دیرینہ دشمنی کی بنا پر ان پر طارق محمود اورمحمد سرورنے پستول سے سیدھا فائر کیا لیکن خوش قسمتی سے وکیل کا منشی میاں لیاقت علی آرائیں محفوظ رہا ملزمان نے انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں قاتلانہ حملہ کے بعد مذکورہ منشی نے مقامی پولیس کو بھی اطلاع دی لیکن مقامی پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے سے گریزاں ہے کیونکہ قاتلانہ حملہ آور سیاسی اثرو رسوخ رکھتے ہیں منشی میاں لیاقت علی آرائیں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مجھ پہ قاتلانہ حملہ آوروں کوگرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes