وہاڑی ،ہومیوپیتھک کی تربیت کے لیے کانفرنس کا انعقاد

Published on July 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 614)      No Comments

vehari
وہاڑی(یواین پی)اسلامک ہومیوپیتھک میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی کے زیر انتظام ہومیو پیتھک کانفرنس کا انعقاد وہاڑی شہر کے ایک مقامی ہوٹل میں بڑے پُروقار انداز میں کیا گیا۔ جس میں دور درازسے ہومیوپیتھک کے کہنہ مشق معالجین نے شرکت کی۔اس کانفرنس کی صدارت محترم جنا ب ڈاکٹر خالد محمود صدر آئی ایچ ایم پی ضلع وہاڑی نے کی۔جبکہ مہمانان خصوصی ڈ اکٹر عثمان غنی صدر آئی ایچ ایم پی پنجاب، ڈاکٹر حفیظ الرحمن عالم چیئر مین سی او ڈی آئی ایچ ایم پی پاکستان اورشہر کی معروف کہنہ مشق معالج جناب ڈاکٹرمحمد عاشق صاحب تھے۔ اس کانفرنس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرزکی تربیت کے حوالے سے بھی خصوصی لیکچرز کا اہتمام تھا جس کے لیے ملتان سے خصوصی مہمان جناب ڈاکٹر کاشف عمران مدعو تھے ۔سٹیج سیکرٹری ڈاکٹر شاہد رفیق کے خوبصورت انداز تکلم کے ساتھ نشست کا آغازہوا۔ تلاوت قرآن ڈاکٹرعبدالرؤف اور نعت حبیب ﷺ ڈاکٹر محمد اقبال خان نے پیش کی ۔اس کے بعد ڈاکٹر جاوید اقبال ندیم نے اپنا خصوصی مقالہ پیش کی کہ جس میں ہومیوپیتھک ڈاکٹرز کو فلسفے کے استعمال سے آگاہی کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی تھی۔
ڈاکٹر حفیظ الرحمن عالم چیئر مین سی او ڈی آئی ایچ ایم پی پاکستان نے اس موقع پرپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنی پیشہ وارانہ قابلیت کو بڑھائیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں سے کینہ اور حسد جیسی برائیوں کو نکال کر اجتماعی طور پر یکجہتی اور محبت کے ساتھ عملی طور پر اقدامات کرتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے تاکہ مجموعی طور پر معاشرے میں خدمت کا جذبہ پروان چڑھ سکے۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب ڈاکٹر کاشف عمران نے نہایت ہی سیر حاصل لیکچر کیس ٹیکنگ کے حوالے سے پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مریض کی ابتدائی طور پر کیس ٹیکنگ اگر درست ہو گی تو بہتر طور پر شفایابی کا عمل ممکن ہو گا۔اس تقریب کی خاص بات یہ بھی تھی کہ اس میں سال 2013 کی کارکردگی کے حوالے سے سالانہ بیسٹ پرفارمنس ایوارڈ ڈاکٹر شوکت علی بھٹہ نے حاصل کیا اور ڈاکٹر حسن اقبال کو آئی ایچ ایم اے ضلع وہاڑی کے میڈیا سیل کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔تقریب میں ڈاکٹر خالد محمود صدر آئی ایچ ایم اے ضلع وہاڑی ،ڈاکٹر محمد عاشق نے بھی اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ مل کر یکجہتی کے ساتھ ہومیوپیتھک فیلڈ میں انسانیت کی بھلائی کے لیے کام کرنا چاہیے۔آخر میں ڈ اکٹر عثمان غنی صدر آئی ایچ ایم پی پنجاب نے اپنے خطاب میں فرمایاکہ اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت ہی صراط مستقیم ہے ۔ہر ہومیوپیتھ کو چاہیے کہ دینی جذبے کے ساتھ انسانوں کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنا لے تو یقیناًدنیا اور آخرت دونوں کی کامیابی اس کے قدم چومے گی۔انہوں نے کانفرنس کے انعقاد پرضلعی انتظامیہ کو مبارک باددی اوربہترین انتظامی امور پر المزمل ہومیوپیتھک سٹور اینڈ کلینک کے ڈائریکٹرڈاکٹر خالد محمود کوخراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ اختتامی کلمات پیش کیے۔آخر میں ڈاکٹر محمد عاشق نے بورے والا کے ڈاکٹر شاہد کے والد محترم اور وہاڑی کے ڈاکٹرجاوید اعوان کی والدہ کی وفات پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعاء فرمائی۔
اس تقریب میں شہر کے معروف ڈاکٹر ز صاحبان ڈاکٹر فہد نوید پاشا، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر امداد حسین، ڈاکٹر سائرہ غلام حسین،ڈاکٹر حسن اقبال،ڈاکٹر ساجد،ڈاکٹر احتشام الحق، ڈاکٹر عقیل عباس، ڈاکٹر محمد اقبال خان، ڈاکٹر منیر عالم طاہر، ڈاکٹر لیاقت علی، ڈاکٹرمحمد وقاص، ڈاکٹر محمد مبین، ڈاکٹر ناصر، ڈاکٹریونس، ڈاکٹر ارشاد شاکر،ڈاکٹر عبدالروف ، ڈاکٹر محمد آصف کے علاوہ ڈاکٹرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔تقریب کے دوران پر تکلف تواضح کا بھی اہتمام تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes