مدنی دسترخوان کے زیر اہتمام روزانہ سینکڑوں افراد کی افطاری قابل ستائش ہے۔شہری

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,479)      No Comments
02
ڈی جی خان ۔۔۔ مدنی دسترخوان کے زیر اہتمام روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی افطاری قابل ستائش ہے ، مہنگائی کے اس دور میں تاجر برادری اور مدنی دسترخوان کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے یہ بات بلاک نمبر 5، 6،1کے رہائشیوں محمد سکندر ، محمد اسلم ، نزاکت ، اشرف ، ساجد علی ، عدیل شہزاداور روزہ افطاری کے لیے آئے درجنوں افراد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون اور مدنی دسترخوان سوسائٹی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کو روزہ افطار کرایا جا رہاہے جس کا اجر اللہ تعالیٰ انہیں ضرور دے گی اس موقع پر مدنی دسترخوان سوسائٹی کے اہلکاروں کا کہنا ہے روزہ افطار کرانا نیکی کا کام ہے اور چند افراد اسے سیاست کی بھینٹ چڑھانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ اعمال کا دارو مدار نیتوں پر ہے ہماری نیت صاف ہے اور صحیح نیت سے مدنی دسترخوان چلا رہے ہیں نیکی کے کام کو متنازعہ بنانے والے نیکی کریں اس میں روڑے اٹکانے سے باز رہیں ۔
Readers Comments (0)




Weboy

Weboy