طالبان نے راکٹوں سے حملہ کرکے افغان صدر حامد کرزئی کا ہیلی کاپٹر تباہ کردیا

Published on July 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 339)      No Comments

06
کابل ۔۔۔ طالبان انتہا پسندوں نے کابل ایئرپورٹ پر راکٹوں سے حملہ کرکے افغان صدر حامد کرزئی کا ہیلی کاپٹر تباہ کردیا جبکہ ان حملوں میں3 دوسرے ہیلی کاپٹروں کو نقصان پہنچایا گیا۔ افغان سرکاری ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر دو راکٹ حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کابل ایئرپورٹ پر جہاں یہ حملے کئے گئے وہاں نہ صرف نیٹو کا بیس موجود ہے بلکہ سول فلائٹس کا ٹرمینل بھی موجود ہے جہاں سے دبئی‘ نئی دہلی اور استنبول کے لئے فلائٹس جاتی ہیں۔ افغانستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل افضل امان نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 3 ہیلی کاپٹروں کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے انہیں رپیئرنگ کے بعد استعمال میں لایا جاسکتا ہے جبکہ افغان صدر حامد کرزئی کا ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ کے سربراہ محمد یعقوب رسولی نے بتایا کہ حملے کے بعد فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہینگر پر لگی آگ بجھائی۔ اس حملے کے باعث کچھ فلائٹس روک دی گئیں۔ افغان طالبان کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو طالبان ترجمان کی طرف سے بھیجی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں جانی و مالی نقصان کیا گیا ہے اور کئی طیاروں کو آگ لگائی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog