صوبائی وزیر حمیدہ وحیدالدین کا پھل،آٹا ،گھی ،چینی ،دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کامعائنہ

Published on July 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 683)      No Comments
Hamida-Wahid-Ul-Din 01
فیصل آباد ۔۔۔ صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحیدالدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے نمائندہ کی حیثیت سے ضلع جھنگ میں لگائے گئے سستے رمضان بازاروں کا دورہ کیا صوبائی وزیر نے سستے رمضان بازار تحصیل روڈ جھنگ صدر اوربشیر چوک سٹیلائٹ ٹاؤن میں لگائے گئے بازار میں سبزی ،پھل،آٹا ،گھی ،چینی ،دالیں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کامعائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اشیائے خوردونوش کا معیار اور وزن کی جانچ پڑتال بھی کی اور اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں سستے رمضان بازاروں کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا ۔ صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین نے شاندار اور خوبصورت انداز میں لگائے گئے رمضان بازاروں کے حوالہ سے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی اور افسران ضلعی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی ۔محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف رمضان المبارک کے با برکت مہینہ میں عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں اور اس ضمن میں پنجاب کی سیاسی قیادت اور انتظامیہ بہت محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں صوبائی وزیر نے اس موقع پر صفائی اور سیکورٹی کے کئے گئے انتظامات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ وہ صارفین کی شکایات اور تجاویز کو نہایت غور اور اطمینان سے سنیں اور ان پر ہرممکن حد تک عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور ڈیوٹی پرائس کنٹرولنگ مجسٹریٹ سستے رمضان بازاروں کے علاوہ دیگر مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی اشیائے ضروریہ کی فروخت کوحکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کردہ نرخوں پر فراہمی کویقینی بنایا جائے۔قبل ازیں صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین محترمہ حمیدہ وحیدالدین نے ڈی سی او آفس میں رمضان بازاروں کے حوالہ سے منعقدہ بریفنگ میں شرکت کی جس میں ایم این اے شیخ محمد اکرم،اراکین صوبائی اسمبلی بیگم راشدہ یعقوب ،چوہدری خالد غنی محمد خان بلوچ،خرم عباس خان سیال، مہرخالد محمود سرگانہ ،مہر ثقلین انورسپرا اور متعلقہ افسران بھی موجو د تھے۔اس موقع پر ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے شرکاء اجلاس کو بتایا کہ جھنگ کے سات رمضان بازاروں میں تمام روزمرہ کی اشیاء کے ایک سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں جہاں پر معیاری اشیاء کی وافر فراہمی کو اوپن مارکیٹ سے مزید دس سے پندرہ روپے سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایاگیا ہے
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes