سری لنکا کے خلاف پہلے ون ڈے میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اے بی ڈی ویلیئرز

Published on July 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

03کولمبو (یو این پی) جنوبی افریقہ کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا ہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے جس کا فائدہ میزبان ٹیم کے خلاف بقیہ میچوں میں ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے یواین پی سے کہا کہ ٹیم نے میزبان ٹیم کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں کھیل کے ہر شعبے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ ہاشم آملہ کی کارکردگی قابل ستائش ہے، اس کے علاوہ انہوں نے باؤلرز کی بھی تعریف کی۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ سری لنکا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اور اس کو اسکی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں تھا تاہم کھلاڑیوں نے میچ کے دوران تمام توجہ کھیل پر مرکوز رکھی اور اپنے عمدہ کھیل کی بدولت کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ انکو کھلاڑیوں کی کارکردگی پر فخر ہے اور امید ہے کہ کھلاڑی ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرینگے ۔ اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ وہ اس کامیابی پر وہ بہت خوش ہیں جس سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ میزبان ٹیم کو آئندہ میچوں میں آسان نہیں لینگے اور اپنی کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کرینگے۔ واضح رہے کہ پروٹیز نے آئی لینڈرز کو پہلے ون ڈے میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题