انتظامیہ جھنگ کی عدم توجہ کے نتیجہ میں سٹی ہسپتال جھنگ و دیگر ہیلتھ سنٹروں پر ادویات کی کمی 

Published on October 26, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 387)      No Comments

جھنگ ( شیخ توصیف حسین سے ) انتظامیہ جھنگ کی عدم توجہ کے نتیجہ میں سٹی ہسپتال جھنگ و دیگر ہیلتھ سنٹروں پر ادویات کی کمی کے اندیشہ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی اطلاع پا کر غریب عوام بے بسی اور لا چارگی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے بتایا جاتا ہے کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل انتظامیہ جھنگ سٹی ہسپتال جھنگ کے علاوہ تمام دیگر ہیلتھ سنٹروں پر کروڑوں روپے مالیت کی ادویات کی سپلائی بر وقت جاری رکھے ہوئے تھی لیکن بلدیاتی الیکشن کے بعد نجانے کس مصلحت کے تحت انتظامیہ جھنگ نے سٹی ہسپتال جھنگ جس کے گردونواح کی آ بادی لاکھوں افراد پر مشتمل ہے کے علاوہ دیگر تمام ہیلتھ سنٹروں کی ادویات کی سپلائی میں تیس لاکھ روپے کی کٹوتی کر کے ادویات کی سپلائی میں کمی کر دی لیکن اب تاحال انتظامیہ جھنگ نے نہ تو سٹی ہسپتال جھنگ و دیگر ہیلتھ سنٹروں سے ادویات کی سپلائی کی رپورٹ طلب کی ہے جس کے نتیجہ میں مذکورہ تمام کے تمام ہیلتھ سنٹروں پر ادویات کے نہ ملنے کے اندیشہ میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس کی اطلاع پا کر جھنگ شہر کی غریب عوام جو پہلے ہی ملک میں روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے پریشان حال تھی مذید بے بسی اور لاچارگی کی تصویر بن کر رہ گئی ہے جس پر انہوں نے وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف چیف سیکرٹری پنجاب سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کے علاوہ کمشنر فیصل آ باد ڈویژن سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فل الفور جھنگ کے تمام ہیلتھ سنٹروں سے ادویات کی رپورٹس طلب کر کے انھیں بر وقت ادویات کی سپلائی جاری کرے تاکہ جھنگ کی غریب عوام بے موت مرنے سے بچ جائے 

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy