پی ایس ایل 11 کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز

Published on December 20, 2025 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی
اسلام آباد(یواین پی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 11 کے لیے دو نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگی۔ نئی فرنچائزز کی نیلامی براہِ راست نشر کی جائے گی۔پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ہوگا۔مزید ٹیموں اور میچز سے کھلاڑیوں کے لیے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog