پاکستان کے ساتھ کھیلنا چاہیے یا نہیں؟ کپل دیو بھی بول پڑے

Published on February 1, 2026 by    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 فروری کو کولمبو میں شیڈول ہے
لاہور (یواین پی)بھارت کے سابق کپتان کپل دیو نے بھی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 فروری کولمبو میں شیڈول میچ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کر دیا۔ 66 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر سے پوچھا گیا تھا کہ سیاسی کشیدگی کے دوران دونوں ٹیموں کو آپس میں کھیلنا چاہیے یا نہیں۔سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی طرح کے لوگوں کی اس معاملے پر بیان بازی مناسب بات نہیں۔ ایسے فیصلوں کو حکام پر چھوڑ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام جو بھی فیصلہ کرتے ہیں وہ اس کی حمایت کریں گے کیوں کہ وہ فضول بیان بازی کو اہمیت نہیں دیتے۔ واضح رہے پاکستان کی جانب سے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے فیصلہ کیا جانا ابھی باقی ہے جبکہ ٹیم کی کٹ رونمائی بھی ملتوی کر دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes