جھنگ،جھولوں کے مالک نے دن دہاڑے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا

Published on July 10, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 333)      No Comments

Jhu
جھنگ (یواین پی)ڈی سی او ہاؤ س جھنگ کے بالمقابل سیشن روڈ پر واقع ٹی ایم اے پارک (جمیل شہید پارک) میں بغیر اخبار اشتہار و ٹینڈر لگائے گئے جھولوں کے مالک نے دن دہاڑے غریب عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے جھنگ و ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نے معمولی ماہانہ کرایہ پر منظور نظر مبینہ فرنٹ مین کو جھولے لگانے کی اجازت دی ہے جہاں پارک میں فواروں کیلئے لگے ہوئے ٹیوب ویل کنکشن سے بجلی کی غیر قانونی فراہمی جاری ہے اور ہربچے سے 40روپے فی جھولا جگاٹیکس کاحصول بھی دھڑلے سے جاری نیز سرکاری افسر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے لاکھوں شہریوں کے اکلوتے پارک کو بھی نہ بخشا ہے حتیٰ کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں سے بھی فی جھولا 2منٹ کے ٹائم کیلئے 40روپے جگاٹیکس کی وصولی کی جارہی ہے جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خادم اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب ایڈمنسٹریٹر کو فوری معطل و تبدیل کرنے کامطالبہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق معلوم ہواہے کہ ایک جانب حکومت شہریوں کو سیر و تفریح کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پارک قائم کرکے وہاں چھوٹے بچوں کیلئے جھولے وغیرہ لگوارہی ہے مگر اس کے برعکس جھنگ کے واحد و اکلوتے ٹی ایم اے پارک (جمیل شہید پارک) بالمقابل ڈی سی او ہاؤس جھنگ کو بھی غریب آدمی کی پہنچ سے دور کیا جارہاہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹی ایم اے جھنگ کے ایڈمنسٹریٹر /ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر جن کی نااہلی سے پہلے ہی ٹی ایم اے کا بیڑہ غرق ہو چکاہے نے مزید مہارت دکھاتے ہوئے اپنے ایک انتہائی قریبی ساتھی اور منظور نظر مبینہ فرنٹ مین کو اونے پونے داموں سراسر ناجائز و غیر قانونی طورپر ماہانہ کرایہ کے عوض پارک میں جھولے لگانے کی اجازت دے دی ہے اور یہی نہیں بلکہ دوسرے انتہائی غیر قانونی اقدام کے تحت پارک میں فواروں کیلئے لگے ہوئے ٹی ایم اے کے ٹیوب ویل سے جھولوں کو بجلی کا کنکشن بھی فراہم کردیاگیا ہے۔ شہریوں نے بتایاکہ پنجاب بھرمیں کسی بھی جگہ پر اگر ٹی ایم اے یا کوئی دیگر ادارہ کوئی جھولے وغیرہ لگواتاہے تو اس کے نرخ بھی مقرر کئے جاتے ہیں مگر ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے نے جھولا مالک کو دل کھول کر اندھیر ڈالنے کی اجازت دے رکھی ہے او ر وہ انتہائی دھڑلے سے ہر بچے سے فی جھولاڈیڑھ دو منٹ کے ٹائم کیلئے 40روپے جگا ٹیکس وصول کررہاہے حتیٰ کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں سے بھی 40روپے فی بچہ فی جھولا رقم وصول کی جارہی ہے مگر متعلقہ حکام بااثر ایڈمنسٹریٹر اور اس کے چہیتے فرنٹ مین کے سامنے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ شہریوں نے بتایاکہ جب جھولا مالک سے انتہائی زیادہ رقم کی وصولی کے بارے میں دریافت کیاجاتاہے تو اس کا کہناہے کہ اس نے اوپر بھی نذرانہ پیش کرناہے اس لئے وہ عوام کا خون نچوڑنے پر مجبورہے۔ انہوں نے کہاکہ فی جھولا فی بچہ 40روپے کی رقم انتہائی زیادہ ہے جسے 10روپے فی بچہ فی جھولا تک ہونا چاہیے تاکہ پارک میں اپنے والدین کے ہمراہ آنے والے بچے جھولوں کی سہولت سے مستفید ہو سکیں ۔ جب اس ضمن میں ٹی ایم اے جھنگ کے متعلقہ حکام سے دریافت کیاگیا تو انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ مذکورہ نوازش ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے کی گئی ہے تاہم بجلی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کنکشن پر سب میٹر لگایاگیاہے جس کی رقم جھولے کا مالک ادا کرنے کا پابند ہو گا۔ انہوں نے بتایاکہ پارک کی جگہ بھی برائے نام کرایہ پر جھولے کے مالک کو دی گئی ہے جس کامقصد بالواسطہ ایک مخصوص دوست کو نوازنا ہے۔ دریں اثناء شہریوں نے مذکورہ صورتحال پرشدید ترین احتجاج کرتے ہوئے اختیارات کے ناجائز و غیر قانونی استعمال کے مرتکب ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے جھنگ کو فوری طورپر معطل و تبدیل اور ٹی ایم پارک بالمقابل ڈ ی سی او ہاؤس جھنگ میں لگائے گئے جھولے فوری اتروانے کا مطالبہ کیاہے تاکہ شہریوں کی جیبوں پردن دہاڑے پڑنے والا ڈاکہ روکا جا سکے۔ انہوں نے کہاکہ اگر انتظامیہ کی بے حد مجبوری ہوتو جھولے کے نرخ 10روپے فی بچہ فی جھولا مقرر کیے جائیں تاکہ ہرغریب اور امیر کا بچہ اس سے مستفید ہوسکے۔ انہوں نے 5سال سے کم عمر کے بچوں کیلئے بھی خصوصی رعائت کامطالبہ کیاہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes