غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کی عارضی بندش

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 362)      No Comments

08_gaza_jpg_1989704fاسلام آباد (یو این پی) غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر منگل کی صبح آٹھ بجے سے اب تک کامیاب طریقے سے عملدرآمد ہو رہاہے۔ یہ معاہدہ کل ختم ہو جائے گا جبکہ عالمی برادری کا مطالبہ ہے کہ غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کو مستقل بند کیا جائے۔ اسی سلسلے میں مصر میں اسرائیل اور حماس کے مابین مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جنگ بندی میں توسیع کےلیے رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہےکہ امریکا کی اس وقت یہی کوشش ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے تاکہ غزہ میں تعمیرِنو کا کا م شروع ہوسکے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے باعث جہاں کئی بستیاں کھنڈر بن گئیں وہاں سینکڑوں خاندان ختم ہوگئے۔ غزہ میں انتیس روز تک اسرائیلی درندوں نے موت اور خون کا کھیل کھیلا۔ غزہ میں منگل سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے بعد علاقے میں امدادی سامان کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔ کھانے پینےکے سامان اور ادویات سے لدے درجنوں ٹرک غزہ میں داخل ہوگئے ہیں۔


Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes