دھرنے نے بہت سے سوالوں کوجنم دیا ہے،الیکشن ایکٹ تمام جماعتوں نے ملکر پاس کیا تھا،ان کا حق تھا زاہد حامد کی پشت پر کھڑی ہوتیں،احسن اقبال

Published on November 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 230)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ انتخابی اصلاحات بل کوسب جماعتوں نے مل کر پاس کیاتھا، سیاسی جماعتوں کاحق تھاکہ وہ زاہدحامد کی پشت پرکھڑی ہوتیں ،دھرنے سے سیاسی جماعتوں نے سیاسی مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کی،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہناتھا کہ دھرنے نے ہمارے لئے بہت سے سوالوں کوجنم دیا ہے،لوگوں کو مشتعل کرکے گھروں پر حملے کئے گئے،جن کے گھروں پرحملہ کیا گیا وہ بھی مسلمان ہیں،وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ نارووال میں میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا اور اس مظاہرے کی قیادت پی ٹی آئی کے مقامی صدرکررہے تھے۔احسن اقبال نے کہا کہ دھرنامظاہرین نے زیادہ ترجگہوں سے راستے خالی کردیئے،پرامید ہیں شام تک راستے کھل جائیں گے،انہوںنے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اوردہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہے ہیں،پاکستان کےخلاف بیرونی سازشیں کی جا رہی ہیں،ایسے اقدامات سے دشمن خوش ہوتے ہیں،احسن اقبال کا کہناتھا کہ صورتحال خراب ہونے میں چند ناکام سیاستدانوں کابھی ہاتھ ہے،انہوں نے اس چنگاری پرپٹرول چھڑکا،وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بحرانوں سے حکومت نہیں ،ریاست کمزورہوتی ہے،مجھے توہین عدالت کانوٹس دیاگیاکہ آپریشن سے کیوں روکا، سیاسی قیادت کی اونرشپ کے بغیر آپریشن براہ راست کیاگیا،احسن اقبال کا کہناتھا کہ مذہبی جماعت کے کارکنوں نے دھرنے دے کر ٹرین اورسڑکوں کوبلاک کردیاجس سے ملک میں پٹرول کی سپلائی بندہو گئی تھی،انہوں نے کہا کہ سول اورعسکری اداروں نے قیام امن کےلئے کرداراداکیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy