رائیونڈ(یواین پی)جبکہ مالیاتی اصلاحات کے باعث قرضوں کے بوجھ اور سودی اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے،اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ رواں مالی سال کے دوران مرکزی حکومت کے قرض میں صرف 5 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ 15 سال کی کم ترین شرح ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء پنجاب ٹرانسپورٹ کے چیئر مین چوہدری شہزا نذیر سندھو ہمارے نمائندہ کے ایک سوال پر اظہار خیال کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کے عوام دشمن معاہدے، 10مئی بھارتی جارحیت پر آپریشن بنیان مر صوص کی جوابی کاروائی جس نے دنیا کو پاکستا ن کا گرویدہ بنا دیا، پاکستان میں میگا منصوبوں کے اجراء کے باوجود پاکستان کے قرضوں کی رفتار گزشتہ 15 برس کی کم ترین سطح پر آنا موجودہ قیادت کی بہترین حکمت عملی کا مہنہ بولتا ثبوت ہے،حکومت نے قرضوں کے ڈھانچے میں اصلاحات، مہنگے قرضوں کی قبل از وقت ادائیگی اور مالیاتی نظم و ضبط کے ذریعے قرضوں کے انتظام کو زیادہ پائیدار بنایا ہے، انشا ء اللہ جلد قرضوں کے بوجھ سے نجات ملنے والی ہے اور پاکستان ایشیاء کا ٹیگر بن چکا ہے اور مہنگائی کی دلدل سے بھی نکلنے والا ہے، عوام کی مشکلات کا ہمارے قایدین کو مکمل ادراک ہے
پاکستان کے قرضوں کی رفتار گزشتہ 15 برس کی کم ترین سطح پر آ گئی؛ شہزاد نذیر









No Comments