ماہ رمضان المبارک کے موقع پر بورے والامیں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیایواین پی رپورٹ

Published on July 15, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 317)      No Comments

images
بھکاریوں کا یہ سیلاب معاشرتی بے حسی اور لوگوں میں بڑھتی ہوئی کاہلی کا ثبوت ہے
بورے والا( یواین پی)ماہ رمضان المبارک کے موقع پر بورے والامیں بھکاریوں کا سیلاب امڈ آیا نوجوان خواتین بھکارنوں سمیت بچے ،بوڑھے اور نوجوان مردو خواتین مختلف بہروپ دھار کر اور طرح طرح کی آوازیں نکال کر شہرکے بازاروں اور دکانوں اور گلی محلوں میں ہر وقت بھیک مانگتے نظر آتے ہیں بھکاریوں کا یہ سیلاب شہریوں کے لیے عذاب بن گیا ہے اور شہری ان کی حرکتوں سے تنگ آچکے ہیں بھکاریوں کی اس یلغار نے لوگوں کے لیے بے شمار مسائل کھڑے کر دئیے ہیں اور لوگوں کا جینا دو بھر ہو چکا ہے بھکاریوں کی اس یلغار کے تدارک کے لیے اقدامات کیے جائیں کیونکہ بھکاریوں کا یہ سیلاب معاشرتی بے حسی اور لوگوں میں بڑھتی ہوئی کاہلی کا ثبوت ہے بھکاریوں کی یہ یلغار پیشہ ور بھکاریوں کی وجہ سے ہے جو بھیک مانگنے کو پیشہ بنا کر صرف اور صرف بھیک مانگ کر زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes