عمران خان کا لانگ مارچ ایک روزہ ایونٹ ہے ،سینیٹر پرویز رشید کا بیان

Published on July 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 758)      No Comments
11 اسلام آباد۔۔۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ جمہوری آزادیوں کی آڑ میں دہشت گردی کیلئے فضاء فراہم کرنا حب الوطنی کے تقاضوں کے منافی ہے، حکومت جمہوری حق کی آزادی کی راہ میں حائل نہیں ہو گی اور نہ ہی کسی کو دہشت گردی کی فضاء پیدا کرنے دے گی۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ ایک روزہ ایونٹ ہے جو کوئیک مارچ میں تبدیل ہو کر اباؤٹ ٹرن لینا والا ہے، تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری کے انقلاب کو مناظرے میں بدلنے پر خوش آمدید کہتے ہیں اور مناظرے کیلئے مولانا طاہر اشرفی کو پیش کرتے ہیں۔ پرویز رشید نے کہا کہ مناظرہ کیلئے پی ٹی وی کی خدمت دینے کیلئے تیار ہیں۔
Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes