محکمہ زراعت بہاریہ مکئی کی بہتر پیداوار کے حصول کے لئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری

Published on January 21, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)محکمہ زراعت نے بہاریہ مکئی کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے کھادوں کے استعمال بارے سفارشات جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ چونکہبہاریہ مکئی سے فی ایکڑ زیادہ پیداوار لینے کیلئے متوازن کھادوں کا استعمال بیحد ضروری ہے اسلئے مکئی کے کاشتکارہائبرڈ اقسام کیلئے کمزور زمین میں بوقت بوائی3 بوری ڈی اے پی،2بوری ایس او پی، ایک چوتھائی بوری یوریا استعمال کریں۔ریسرچ انفارمیشن ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے مطابق درمیانی زمین کیلئے اڑھائی بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری ایس او پی جبکہ زرخیز زمین میں بوقت بوائی2 بوری ڈی اے پی،ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ مکئی کی عام اقسام کیلئے بوقت بوائی کمزور زمین میں اڑھائی بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری ایس او پی جبکہ درمیانی زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، ڈیڑھ بوری ایس او پی اوراس کے علاوہ زرخیز زمین میں ڈیڑھ بوری ڈی اے پی، ایک بوری ایس او پی استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہمکئی کی متوازن کھادوں کے استعمال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔انہوں نے بتایا کہصوبہ پنجاب میں مکئی کی کاشت تقریباً20 لاکھ ایکڑ پر کی جاتی ہے جبکہ بہاریہ مکئی کی کاشت جنوری کے آخری عشرے سے فروری کے آخر تک کی جاسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ1898،ایف ایچ988،ایف ایچ1046،وائی ایچ5427 ا وروائی ایچ5482کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام میں گوہر19،ساہیوال گولڈ،سمٹ پاک،پاپ1،سویٹ1 اور ملکہ201 کاشت کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہکاشتکار اپنے دستیاب بجٹ کے مطابق مکئی کی متوازن کھادوں کے استعمال کیلئے موبائل ایپ” کھاد حساب” سے بھی راہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes