تحریک انصاف کے انتخابی اصلاحات کے آئینی مطالبے کو تسلیم کرلیا گیا ہے،،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 688)      No Comments

22اسلام آباد ۔۔۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محسن شاہنواز رانجھا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انتخابی اصلاحات کے آئینی مطالبے کو تسلیم کرلیا گیا ہے لہذا اب ان کا سڑکوں پر آنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کے قائل ہیں اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کسی بھی سیاسی جماعت کے آئینی و قانونی تقاضے پورے کرنے کو تیار ہے اور ہر مسئلے پر بات چیت کیلئے بھی رضامند ہے تاکہ ملک میں جمہوریت کو استحکام حاصل ہو۔ طاہر القادری اور ماڈل ٹاؤن سانخے کے حوالے سے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے بھی اس سانحے کی مذمت کرچکی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog