روس کا ملائیشین طیارے کے حادثے کے اسباب جاننے کیلئے بین الاقوامی تحقیق کا مطالبہ

Published on July 22, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 359)      No Comments

22
کوالالمپور (یو این پی) روس نے ملائیشین طیارے کے حادثے کے اسباب جاننے کیلئے بین الاقوامی تحقیق کا مطالبہ کردیا۔ملائیشیا میں روس کی سفیر لڈمیلا ووروبائیوا نے گزشتہ روز نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حادثے کی تحقیقات ضرور ہونی چاہیے تاہم یہ یوکرائن نہیں بلکہ بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے تحت ہو۔انھوں نے کہا کہ خطے میں جنگ کی صورتحال ہے ، عالمی برادری لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسا لائحہ عمل اپنائے جو سب کیلئے قابل قبول ہو۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایک ملائیشین مسافر طیارہ یوکرائن پر پرواز کے دوران روس نواز باغیوں نے مبینہ طور پر مار گرایا تھا جس کے بلیک باکس منگل کے روز ملائیشین حکام کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes