حماس اسرائیل جنگ بندی کے سلسلے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔جان کیری

Published on July 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 377)      No Comments

11
مقبوضہ بیت المقدس (یو این پی) امریکا نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں 17 روز سے جاری حماس اسرائیل جنگ بندی کے سلسلے میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکا کے وزیرخارجہ جان کیری نے گذشتہ روز اپنے جاری بیان میں کہا کہ غزہ میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں اب تک 718 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بین الاقوامی ایئر لائنز علاقے میں پروازیں چلانے سے گریزاں ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے بعد جان کیری نے کہا کہ ہم نے علاقے میں جنگ بندی کیلئے اپنی کوششیں تیز تر کردی ہیں۔ اس سلسلے میں کچھ کامیابیاں بھی ملی ہیں مگر ابھی تک کچھ کرنا باقی ہے تاہم وقت بہت کم ہے کیونکہ انسانی جانوں کا ضیاع جلد سے جلد روکنا ہوگا۔ قبل ازیں فلسطین کے صدرمحمود عباس سے رام اللہ میں ملاقات کے دوران جان کیری نے کہا کہ انہیں معاملات آگے بڑھانے میں کچھ کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ادھر فلسطینیوں کی اسلامی تنظیم حماس کے سربراہ خالد مشعل کا کہنا ہے کہ انہیں غزہ کی 8سالہ ناکہ بندی ختم کئے بغیر کسی بھی قسم کی جنگ بندی قبول نہیں ، ایسی کوئی بھی جنگ بندی ہمارے شہداء کی قربانیوں کا نعم البدل نہیں ہوسکتی۔ اپنے ایک بیان میں خالد مشعل کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پروازوں کی اسرائیلی کیلئے بندش ہماری کامیابی اور صیہونی انتظامیہ کی ناکامی ہے جس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes