ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ہی جماعت کے سربراہ پر تنقید

Published on October 13, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 355)      No Comments
111
واشنگٹن (یو این پی) امریکا میں رپبلکن جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ہی جماعت کے سینیئر ترین رہنما پال رائن کو کمزور اور غیر موثر رہنما قرار دیدیا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے سپیکر اور رپبلکن جماعت کے ملک میں سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز رہنما پال رائن نے کہا تھا کہ خواتین سے دست درازی سے متعلق بیان سامنے آنے کے بعد وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کریں گے۔پال رائن کے اس بیان کے ردعمل میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ رپبلکن ان پر چاروں جانب سے حملہ کر رہے ہیں اور ان کی غداری کا مقابلہ کرنا ڈیموکریٹس کا مقابلہ کرنے سے زیادہ مشکل ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ اب انھیں اپنی مرضی کے مطابق امریکیوں کے لیے لڑائی کرنے کا موقع ملا ہے۔واضح رہے کہ چند دن پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے وہ شدید مشکلات میں ہیں اور رپبلکن پارٹی کے 30 کے قریب سینیئر رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے۔
Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题