ضلع خانیوال کے پیپلز پارٹی اور پیپلز یو تھ کے سنیئر کارکنان اور عہددران کا اجلاس

Published on April 21, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 418)      No Comments

index
عبدالحکیم (یواین پی )ضلع خانیوال کے پیپلز پارٹی اور پیپلز یو تھ کے سنیئر کارکنان اور عہددران کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز یو تھ ضلع خانیوال کی تنظیم کو تحلیل کر نے کے اقدام کو سراہتے ہو ئے جنو بی پنجا ب پی وائی اوکے صدر بیر سٹر نوازش علی پیرزادہ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مطالبہ کیا کہ ضلع خانیوال کا پی وائی اوکا صدر پڑھا لکھا ایما ن دار اور محنت کر نے والے نو جوان کو نا مزد کیا جائے جو پارٹی کوخانیوال ضلع میں فعال کر سکے اور اس کیلئے بنیادی کارکن ملک مظفر علی اعوان (مرحوم)کے بیٹے ملک محمد علی اعوان جیسے مو زوں نوجوان کو نامزد کیا جا ئے ،اجلاس میں کبیر والا سے رانا عمر دراز ایڈوکیٹ ،ارشاد اجمل ،خانیوال سے ہمایو ں خان ،شمس الحق ، عبدالحکیم سے محمد افضل نو ناری ،راجہ مشتاق ، حکیم مختار کھوکھر، تلمبہ اور میا چنو ں سے محمد ارشاد ،اسلام،قمر عباس ، محمد ظفر ،مشتاق، جہانیاں سے اسلم ،مسرت،الطاف، سمیت دیگر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

عبدالحکیم (یواین پی)انجمن تاجران کے نئے عہددران صدر چودھری ریاض احمد گو گی اور جنر ل سیکرٹر ی محمد ساجد ساہی جٹ نے فرداًفرداًدوکاندار وں سے ملاقات کر کے ان پر اعتماد کر نے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے مسائل حل کر نے کی یقین دہا نی کرائی دوکا نداروں کی شکا یت پر فوری طو ر پر خو د چیف آفیسر بلدیہ عبدالحکیم سے ملا قات کر کے صفائی نظام میں بہتری اور کچاکھوہ روڈ پر پانی کے چھڑکاؤ کا فو ری حل کرنے کا کہا ان کے ہمراہ چودھری دلشاداحمد ،چودھری شہبازاحمد ،چودھری جان محمد شہزاد ،چودھری پر ویز آفتاب ،حکیم مختار احمد کھوکھر ،محمد اعجاز ،اور چودھری توقیر بھی مو جو دتھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes