عید الفطر پرپیٹ بھر کر کھاناکھانے سے اجتناب کیا جائے۔ بشیر مہدی

Published on July 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 478)      No Comments

55
لاہور(یو این پی) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ عید الفطرپر بھوک رکھ کر کھاناکھانے سے بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے ،محمد علی جناح میڈیکل کمپلکس کے چیئرمین بشیر مہدی نے کہا ہے کہ ایسے افراد جنہوں نے تمام روزے رکھے ہیں انہیں کھانا کھاتے وقت احتیاط کی ضرورت ہے ،ایسے افراد کامعدہ نرم ہوجاتا ہے اور ایک دم زیادہ کھانا کھانے سے ان کے لئے مسائل پیدا ہوتے ہیں،عید الفطر پرپیٹ بھر کر کھاناکھانے سے اجتناب کیا جائے ،کھانے کے بعد چہل قدمی کو معمول بنایاجائے اور چکنائی سے پرہیز کیا جائے ،چکنائی کے زیادہ استعمال سے جسم فربہ ہوجاتا ہے جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے ،فربہ افراد کی زندگی میں کئی مشکلات پیدا ہوتی ہیں ،بھوک سے کم کھانا انسان کو بیماریوں سے بچاتا ہے ،متوازن غذا کا استعمال کیا جائے تو انسان بہت سے بیماریوں سے بچ سکتا ہے ،یہ غذا اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes