افغان صدارت الیکشن، ووٹوں کی دوسری بار آڈیٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 255)      No Comments

44
کابل ۔۔۔افغان الیکشن کمیشن نے دوسرے مرحلے کے صدارتی انتخابات کے ووٹوں کی دوسری بار آڈیٹنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا۔افغان آذاد الیکشن کمیشن(آئی ای سی) کاکہنا ہے کہ ووٹوں کی آڈیٹنگ کا عمل عید کے بعد دوبارہ شروع کیا جائیگا۔آئی ای سی کے سربراہ یوسف نورستانی نے ہفتہ کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی آڈیٹنگ کا عمل عید تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے عید کے بعد یہ عمل دوبارہ شروع کیا جائیگا۔الیکشن کمیشن کے سربراہ نے صدارتی امیدواروں عبداللہ عبداللہ اور اشرف غنی احمد زئی پر زور دیا کہ وہ بیلٹس کی دوبارہ گنتی اور منسوخی سے متعلق اقوام متحدہ کی تجویز کردہ قواعد کی تائید اور اس دستاویزات پر دستخط کریں۔الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے دونوں صدارتی امیدوارں کے مابین سے صلاح مشورہ کے ایک معاہدہ کیا تھا،جس کے تحت دوبارہ گنتی کے بعد جو امیدوار بھی اکثریت حاصل کر لے وہ ملک کے صدر اور مخالف چیف ایگزیکٹو ہونگے یہ عہدہ وزیر اعظم کے برابر ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes