جاپان میں شدیدگرمی سے ایک ہلاک، 8 سو سے زائد ہسپتال داخل

Published on July 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 920)      No Comments

99ٹوکیو (یو این پی) جاپان میں شدید گرمی کے باعث ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 842 ہسپتالوں میں داخل کیے جا چکے ہیں جن میں سے 4 تاحال بیہوش ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے اور گذشتہ دو روز کے دوران مختلف مقامات پر درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سنٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جس سے 14 سو کے قریب افراد متاثّر ہوئے ہیں۔جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ گرمی کی لہر آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی۔جاپانی حکام نے شہریوں کو گھروں سے باہر نہ نکنے اور پانی زیادہ پینے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题