خواتین سادگی سے عید منائیں،صدر مملکت حسین کی اہلیہ بیگم محمودہ کا عید الفطر پر پیغام

Published on July 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 469)      No Comments

77
اسلام آباد۔۔۔ صدر مملکت ممنون حسین کی اہلیہ بیگم محمودہ نے خواتین پر زور دیا ہے کہ وہ سادگی سے عید منائیں اور شمالی وزیرستان کے نقل مکانی کرنے والے افراد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کریں۔ عیدالفطر کے موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں بیگم محمودہ نے کہاکہ یہ دن ضرورت مندوں، غریبوں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کی اہمیت اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک میں روزہ صبر، ضبط و تحمل اور ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے خواتین پر زور دیا کہ وہ اپنی آئندہ زندگی میں بھی رمضان المبارک کے اس جذبہ کو سربلند رکھیں جو اچھے اعمال، اعتدال پسندی اور پرہیزگاری کا درس دیتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme