عید کی رات منچلے صدر میں ون ویلنگ سے لطف اندوز ہوتے رہے

Published on July 30, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

22
راولپنڈی۔۔۔ عید کی رات کو منچلے صدر میں ون ویلنگ سے لطف اندوز ہوتے رہے جبکہ ٹریفک پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ عید کی رات کو منچلے نوجوان ٹولیوں کی شکل میں موٹر سائیکلوں پر نکل آئے اور ہلہ گلہ کرتے رہے۔نوجوان بغیر ہیلمٹ بنک روڈ پر ون ویلنگ کرتے ہوئے شور غوغا کرتے ہوئے ایک طرف سے دوسری طرف کے چکر لگاتے رہے۔ جہاں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا وہیں ٹریفک نظام میں بھی خلل واقع ہوا۔ بعد ازاں ٹریفک پولیس کے متحرک ہونے پر یہ نوجوان کچھ وقت کیلئے غائب ہوگئے ون ویلنگ کاسلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔صدر کے علاوہ بغیر سلینسر موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹنچ بھاٹہ اور ڈھوک سیداں روڈ پر بھی اٹھکھیلیاں کرتے نظر آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题