سال 2018 کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کا شیڈول

Published on December 19, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 939)      No Comments


کراچی(یوا ین پی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ سال 2018 کے لئے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق 8 مختلف مالیت کے قومی بانڈز کی مجموعی طور پر 32 قرعہ اندازی کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی پہلی قرعہ اندازی 2 جنوری 2018 کو ہو گی۔ 15 جنوری کو 750 روپے، یکم فروری کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 فروری 100 اور 1500 روپے، یکم مارچ کو 40 ہزار، 15 مارچ کو 200 روپے، 2 اپریل کو 15 ہزار، 16 اپریل 750 روپے، 2 مئی کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 مئی کو 100 روپے اور 1500 روپے، یکم جون کو 40 ہزار روپے، 15 جون کو 200 روپے، 3 جولائی کو 15 ہزار، 16 جولائی کو 750 روپے، یکم اگست کو ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 اگست کو 100 روپے اور 1500روپے، 3 ستمبر کو 40 ہزار، 17 ستمبر کو 200 روپے، یکم اکتوبر کو 15 ہزار، 15 اکتوبر 750 روپے، یکم نومبر ساڑھے 7 ہزار اور 25 ہزار، 15 نومبر 100 روپے اور 1500 روپے جب کہ 3 دسمبر کو 40 ہزار روپے مالیت کے اور 17 دسمبر کو 200 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی ہو گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes