مولا نا مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر جماعت اسلامی اسلام آباد کا احتجاجی مظاہرہ

Published on November 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

444
اسلام آباد ۔۔۔ امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آبادزبیر فارو ق خان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیرمولا نا مطیع الرحمن نظامی کو بنگلہ دیش کی نام نہاد عدالت کی طر ف سے پھانسی کی سزا سنائے جانے پر بنگلہ دیشی حکومت کی شدید مذمت کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نام نہاد ٹریبونل کا ظالمانہ فیصلہ قانون اور انصاف کا خون ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کی ملک گیر احتجا ج کی اپیل پر اسلام آباد پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ے سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کے نائب امیر میاں محمد رمضان ،ہماء ایوب ،شباب ملی کے صد شاہد عمران گو ندل ،خالد فارو ق نے بھی خطاب کیا ۔زبیر فارو ق خان نے کہا پہلے ملا عبدالقادر کو ظالمانہ سزا سنا کر پھانسی دے دی گئی اور اب مطیع الرحمن نظامی کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش اس آزمائش سے کندن بن کر نکلے گی ۔ بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے اقتدار کو طول نہیں دے سکتی ۔انھوں نے کہا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں نے اسلامی نظریہ کی خاطر بے شمار صعوبتیں اور قید و بند کو برداشت کیا ۔بنگلہ دیش کے اسلامی کردار کی حفاظت اور بھارتی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانے کے باعث بنگلہ دیش کی موجودہ حکومت نے بھارتی حکومت کی شہ پربزرگ رہنماؤں کو جیل میں ڈال رہی ہے ۔انہوں نے کہا عالم اسلام بنگلا دیش حکومت کو جماعت اسلامی کے خلاف ریاستی دہشت گردی سے روکے اور جماعت اسلامی کے کارکنان اور قائدین پر بنائے گئے بے بنیاد مقدمات کو ختم کرائے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes