ڈسکہ پریس کلب کے زیر اہتمام مجیدنظامی کیلئے تعزیتی ریفرنس

Published on August 3, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

majeed
ڈسکہ(یواین پی)امام صحافت ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم جہاں ایک محب وطن پاکستانی نظریہ پاکستان کے علمدار پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کے محافظ تھے وہاں ایک سچے عاشق رسول ﷺ بھی تھے جو یوم پاکستان کے موقع پر جنت کے تمام کھلے دروازوں سے ہوتے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ سے ملنے چلے گئے ان خیالات کا اظہار عالمی مبلغ پروفیسر رضا ثاقب مصطفائی نے ڈسکہ پریس کلب کے زیر اہتمام مجیدنظامی مرحوم کے ایصال کیلئے تعزیتی ریفرنس کو خطاب کر تے کیا جسے لیگی ایم این اے سید افتخار الحسن ظاہرے شاہ ،تحریک انصاف کے محمود الحسنین ایڈووکیٹ ،صدر بار چوہدری احسان اللہ گھمن ،جمعیت اہلحدیث کے صوبائی نائب ناظم حافظ عبدالغفار جماعت اسلامی کے افضل لون ،محمد انور مغل ایڈووکیٹ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ عابد حسین ،صدر انجمن شہریاں رانا غلام مصطفی مقامی صحافی حاجی غلام ناصر مغل،تحریک پاکستان کے کارکن چودھری جمال محمد خاں جن کا تمام شرکاء نے احتراما کھڑے ہو کر استقبال کیا نے بھی خطاب کیا مقررین نے مجید نظامی مرحوم کے کردار ،گفتار،عزم ،جہد مسلسل ،نظریہ پاکستان کے فروغ فوجی اور سول آمروں کے سامنے ہمیشہ ڈٹ جانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا مقررین نے کہا کہ ڈاکٹرمجید نظامی کے زور دینے پرہی میاں نواز شریف نے بھارت کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کیے اور آج پاکستان جدید ترین ٹیکنالوجی کا حامل واحد اسلامی ایٹمی ملک ہے جس کی طرف تمام اسلامی ممالک کی امید بھری نظریں ہیں مقررین نے زور دیا کہ مجید نظامی مرحوم کے مشن کو جاری رکھ کر قوم کو سماجی سیاسی معاشرتی بحرانوں سے نکالا جائے پاکستان قدرت کا ایک بڑاانعام ہے جس کو ایک محب وطن قیادت کی ضرورت ہے جونہی تبدیلی آئی پاکستان معاشی استحکام حاصل کر کے دنیا کی قیادت کی کرنے والا ملک بن جائے گامقررین نے کہا کہ مجید نظامی مسلم لیگ سمیت تمام حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے سامنے ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار بن جاتے تھے جو اپنے زور قلم سے قوم کی راہنمائی کرتے جن سے خوف زدہ ہو کر حکمرانوں کو پاکستان کے مفادات کے خلاف اقدام اٹھانے کی کبھی جرات نہ ہو ئی مجید نظامی ملک و ملت کے محسن تھے اور ہیں جو اپنے کردار گفتار اور نظریہ پاکستان کے لئے قوم کے نوجوانوں کو تیار کرنے کی بنا پر ہمیشہ زندہ و جاوید رہیں گے مقررین نے کہا کہ مجید نظامی اپنی پوری زندگی پاکستان میں پاکستان کوجمہوریت اورقائد اعظم کی مسلم لیگ کو ڈھونڈتے قوم سے بچھڑ گئے تعزیتی ریفرنس میں بزرگ صحافی ظفر ملک چودھری اکرام الحق ایم اے ،توحید اقبال بٹ ،محمد افضل منشاء ،حاجی احمد خاں مغل نمائندہ خصوصی،پی پی پی کے نصر اقبال گھمن ،منہاج القرآن کے عبدالستار انجم ،ناصر محمود رانجھا ،سنی تحریک کے حافظ غلام مرتضی ،حافظ محمد یامین مصطفائی ،جے یو آئی کے رانا محمد ارشدصدر سرجیکل ایسوسی ایشن محمد عظیم مغل،بشیر احمد ناز چیئرمین ینگ بلڈ فاؤنڈیشن ،پی ٹی آئی کے حاجی خالد محمود چیمہ ،نعمان ارشد غوری نوجوان صنعتکار عرفان اقبال،محمد ارشد جٹھول،رانا ارشد علی،شیخ ضیاء اللہ و دیگر نے شرکت کی تعزیتی ریفرنس کے آخر میں مرحوم مجید نظامی کے لئے پروفیسر رضا ثاقب مصطفائی نے دعائے مغفرت کرائی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes