جوڑتوڑ عروج پر، سیاسی رہنماؤں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ جاری

Published on August 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

55
اسلام آباد ۔۔۔ قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کا سلسلہ تواتر سے جاری رہا اس دوران حکومتی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کے درمیان بھی بات چیت کے کئی دور چلے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی اور دیگر سینئر اراکین سے بھی بات چیت ہوئی۔ پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ڈاکٹر عارف علوی اور مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ وہ کافی دیر تک ان سے تبادلہ خیال کرتے رہے۔ بعد ازاں شاہد خاقان عباسی، جاوید علی شاہ نے بھی مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کی۔ سعد رفیق نے سید نوید قمر سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ ایوان میں مولانا فضل الرحمن سے بھی حکومتی اور اپوزیشن اراکین ملتے رہے۔ ان سے صوبہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور دیگر نے بھی ملاقات کی جبکہ وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے بھی ان سے تبادلہ خیال کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes