نمک کا کم استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید

Published on August 6, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

012
راولپنڈی (یو این پی )بیما ریوں سے محفوظ رہنے کے لیے سادہ طرز زندگی اختیار کیا جائے، خصوصاً کھانے میں نمک کا کم استعمال صحت کے لیے انتہائی مفید ہے ۔انہوں نے کہا کہ کھانے میں نمک کی مقدار کم کر کے معدے کے سرطان کے خطرات کم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر کئی امراض سے بچا جا سکتا ہے ۔یونی ویژن نیوز پاکستان کے مطابق انہوں نے کہا کہ نمک کی زائد مقدار کے استعمال سے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے جس سے دل کے دورے کے خطرے سمیت دل کی دیگر بیماریوں اور کینسر (سرطان ) کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ سرطان اور دیگر بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے ہمیں اپنا طرز زندگی سادہ بنانا ہو گا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes