فالج سے بچنے کیلئے پروٹین والی غذا کھائیں

Published on August 7, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 630)      No Comments

High-Protein-Foodsاسلام آباد (یو این پی) تحقیق سےثابت ہواہے کہ پروٹین والی غذاؤں سےفالج کے خطرے میں کمی واقع ہوتی ہے۔ چین میں ہونے والی تحقیق کے نتیجے میں  طبی ماہرین نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مرغی اور مچھلی سمیت ایسی تمام غذائیں فالج کے خلاف ڈھال ثابت ہو سکتی ہیں جن میں پروٹین کی مقدار زیادہ ہو۔ نانجنگ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ مرغی یا بیس گرام سالم مچھلی کے استعمال سے فالج جیسے خطرناک مرض کو بیس فیصد تک ٹالا جا سکتا ہے۔ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ پروٹین کے استعمال سے بلڈ پریشر کی شرح میں کمی آجاتی ہے جس کی وجہ سے فالج کا خدشہ خودبخود کم ہو جاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy