ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے لاہور لائنز آج لندن روانہ ہوگی

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 565)      No Comments

04
لاہور ۔۔۔ ورلڈ کبڈی لیگ میں شرکت کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز ہفتہ کے روز لندن روانہ ہو رہی ہے، ورلڈ کبڈی لیگ کا افتتاح لندن میں آج 9اگست کو ہورہا ہے، اس موقع پر رنگا رنگ تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے، لاہور لائنز کی ٹیم اپنا پہلا میچ کینیڈا کی ٹیم وینکوورلائنزکیخلاف کھیلی گی،صوبائی وزیر کھیل، قانون اور تعلیم رانا مشہود احمد خان نے ٹیم کی روانگی کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان کے کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہے ،ہمیں اپنے کھلاڑیوں پر بہت فخر ہے، ماضی میں بھی جس طرح انہوں نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے امید ہے وہ ورلڈ کبڈی لیگ میں بھی دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو چت کرکے پاکستانی پرچم کو دنیا میں بلند کریں گے، سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو بہترین تربیت اور سہولتیں فراہم کی ہیں، امید ہے وہ ورلڈ کبڈی لیگ میں قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عثمان انور نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح پاکستان کی کبڈی ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، اسی طرح ورلڈ کبڈی لیگ میں بھی سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم لاہور لائنز بہترین کارکردگی کے بل بوتے پر کامیابی حاصل کرکے دنیا بھرمیں ملک کے وقار میں مزید اضافہ کرینگی، ٹیم کے نام اپنے پیغام میں ڈی جی سپورٹس پنجاب عثمان انور نے کہا کہ تمام کھلاڑی جذبہ حب الوطنی کے تحت میدان میں اتریں اور دنیاکو بتادیں کہ پاکستان کے کھلاڑی کسی سے کم نہیں ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ لاہور لائنز کامیابی سمیٹ کر وطن واپس لوٹیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog