وہاڑی، آزادی تقریبات ، میاں خور شید انور اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

Published on August 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 444)      No Comments

vehari
وہاڑی(یواین پی)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملک مرتضی کے مطابق ضلعی محکمہ سپورٹس کی طرف سے آزادی تقریبات کے سلسلہ میں میاں خور شید انور اسٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہیں پہلے مرحلہ میں یونین کونسل کی سطح کے مقابلوں کا انعقادکیا گیا دوسرے مرحلہ میں تحصیل سطح کے مقابلے شروع ہیں تیسرے مرحلہ میں 14اگست کے بعد مقابلے شروع ہوں گے جو31اگست تک جاری رہینگے کھیلوں کے ان مقابلوں میں فٹ بال ، ہاکی ، کرکٹ ٹیپ بال ، کبڈی ، والی بال ، جمناسٹک ، تیکوانڈو ،کراٹے، بیڈ منٹن ، رسہ کشی ، مڈ ریسلنگ کے مقابلے شامل ہیں14اگست کو ڈی سی او الیون اور ڈی پی او الیون کے مابین ٹیپ بال کرکٹ میچ میاں خورشید انور اسٹیڈیم میں منعقد ہو گا

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes