امین انصاری یا ان کے وکیل سپریم کورٹ کے باہر پریس کانفرنس نہیں کریں گے،چیف جسٹس ثاقب نثار

Published on January 28, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 267)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں زینب قتل کے ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے عدالت کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو پابندی عائد کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو پر پابندی لگا رہے ہیں،امین انصاری یاان کے وکیل پریس کانفرنس نہیں کریں گے ،چیف جسٹس نے کہا کہ تفتیش جے آئی ٹی کا کام ہے،جومعلوم جے آئی ٹی کو بتائیں،انہوں نے کہا کہ اب چالان پیش کرنے کی سٹیج ہے،بتائیں کتنے دن میں چالان پیش کریں گے ۔اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم 90 دن میں چالان پیش کر سکتے ہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ اتنے دن نہیں دے سکتے ،تفتیش کسی بیرونی دباﺅ کے بغیر ہونی چاہئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog