گوجرانوالہ میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، خواجہ سعد رفیق

Published on August 16, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 929)      No Comments

33
اسلام آباد ۔۔۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں فائرنگ کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، غیر آئینی اور غیر قانونی مارچ کے باوجود حکومت نے دونوں جماعتوں کو کھلی اجازت دی تاکہ ملک میں انتشار پیدا نہ ہو۔ جمعہ کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی خدمت کو سیاست پر فوقیت دے، وزیراعلی خیبرپختونخوا جو پولیو اور بارش متاثرین کو نظر انداز کر کے اسلام آباد دھرنے میں بیٹھے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بارش متاثرین کی بحالی کیلئے فوری طور پر پشاور پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے پی کے میں پولیو اور بارش متاثرین کو نظرانداز کر کے خود اسلام آباد دھرنوں میں مصروف ہیں۔ انہیں تو شمالی وزیرستان کے متاثرین کی بھی کوئی پرواہ نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ لوگ بہت سادہ ہیں جو یہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کو ایک ماہ پہلے عمران خان کے مطالبات کو مان لینا چاہئے تھا تاکہ آج یہ مارچ نہ ہوتے۔ انہوں نے طاہر القادری کے ساتھ رابطوں میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور ایم کیو ایم کے رہنما الطاف حسین کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ آج جمہوریت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا اور اب بھی طاہر القادری اور عمران خان سے مذاکرات کیلئے حکومت تنہا نہیں بلکہ اپنی سیاسی برادری کو ساتھ لے کر چلے گی اور مذاکرات میں کسی قسم کی ہٹ دھرمی نہیں دکھائی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتیں اپنے جو مطالبات حکومت کو دیں گی حکومت اپنے قانونی مشیروں سے مشاورت کے بعد پھر کوئی فیصلہ کرے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy