یوٹیوب کو بدلنے کی تیاریاں کر لی گئیں

Published on August 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 700)      No Comments

0
لاہور (یو این پی)رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے تحت انٹرنیٹ صارفین نہ صرف ویڈیوز بلکہ پوسٹس، لنکس، پولز اور تصاویربھی شیئر کر سکیں گے۔ اس نئے فیچر کا بیک سٹیج کسی چینیل ٹیپ کی طرح ہوگا، مگر اس سے لوگ ویڈیو، فوٹوز اور دیگر شیئر اور ان پر کمنٹس وغیرہ کر سکیں گے۔یہ تمام سہولیات سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک جیسی ٹائم لائن میں ہونگی تاہم ان کی ترتیب ٹویٹر جیسی ہوگی۔ یوٹیوب کا یہ نیا فیچر رواں سال کے آخر تک متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ یوٹیوب کا قیام فروری 2005ء میں ہوا تھا۔ تاہم اس سے اگکلے ہی سال نومبر 2006ء میں گوگل نے اسے 1.65 ارب ڈالر کے عوض خرید لیا۔ اب یہ گوگل کے ماتحت ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme