پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کوبہت اہمیت دیتا اور ا سے آگے بڑھانا چاہتا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

Published on March 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

66
بیجنگ/رالپنڈی(یوا ین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی ۔ملاقات میں میں خطے کی سیکورٹی صورت حال اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں چین کی جانب سے امن واستحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف کی گئی۔ملاقات کے دوران آرمی چیف قمرجاوید باجوہ نے چین کی حمایت اورتعاون پرشکر یہ ادا کیا اوراہم مسائل پر پاکستان کی سفارتی حمایت پر چینی وزیرخارجہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یوا ین پی کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ مضبوط دوستی کوبہت اہمیت دیتا ہے جب کہ پاکستان اسی جوش وجذبہ سے دوستی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ملاقات میں چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ سی پیک کوحقیقت بنانے کے لئے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان کودرپیش چیلنجوں کوسمجھتے ہیں، علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستان کا کرداراہم ہے، چین پاکستان کی بھارت اورافغانستان سے بہترتعلقات کی کوششوں کوسراہتا ہے، چین اہم ایشوزپرحمایت پرپاکستان کا شکرگذار ہے اورچین پاکستان کی مکمل حمایت اورتعاون جاری رکھے گا۔گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ 3روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچے۔آرمی چیف نے چینی قیادت سے بھی ملاقات کی اورخطے میں سیکیورٹی اور استحکام کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دلایا۔بیجنگ میں آرمی چیف کی چین کے ایگزیکٹو نائب وزیراعظم زینگ گاولی اور وائس چیئرمین سینٹرل ملٹری کمیشن، چیف آف جوائنٹ سروسز، کمانڈر پیپلز لبیرشن آرمی سے بھی ملاقات ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی اہم چینی عسکری قیادت سے ملاقاتوں میں پاک چین دفاعی اور عسکری تعاون پر اتفاق کیا گیا۔چینی قیادت نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، چینی قیادت نے خطے کی سیکیورٹی اور جیو پولیٹکل صورتحال کے تناظر میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔چینی قیادت نے پاکستان میں القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور ایسٹ ترکستان اسلامک موومنٹ کے نیٹ ورکس کے خاتمے کی کوششوں کو سراہا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题