طاقت کے استعمال سے گریز پر حکومت کا شکر گزار ہوں،الطاف حسین

Published on August 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

333
لندن (یو این پی) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوامی تحریک اور تحریک انصاف ڈیڈ لائن واپس لیں۔ پی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین نے ایک بیان میں کہا کہ محاذ آرائی کا انجام ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ دونوں جماعتیں اپنے معاملات مطالبات تک محدود رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ معاملات افہام و تفہیم سے حل کئے جائیں۔ مظاہرین ریڈزون میں داخل ہونے اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔ معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں۔ تمام فریقین بات چیت کے دروازے کھلے رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ میں طاقت کے استعمال سے گریز پر حکومت کا شکر گزار ہوں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme