بھٹہ مزدور کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی جائیگی ڈی سی او وہاڑی

Published on August 24, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

dpo
وہاڑی( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا ہے کہ بھٹہ خشت پر نہ صرف جبری مشقت کا خاتمہ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا بلکہ بھٹہ مزدور کے حقوق کے تحفظ کے لیے مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے لیے بھٹہ مالکان کو پابند کیا جائیگا یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں جبری مشقت کے خاتمہ کے لیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلا س میں ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید چشتی ، ڈی او لیبر کاشف عزیز ، سوشل سیکیورٹی آفیسر ، بھٹہ مالکان، مزدور لیڈرحافظ عاطف ریاض و دیگر شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر جواد اکرم نے کہا کہ بھٹہ مزدوروں کی سوشل سیکورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہ کرانے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے30ستمبر تک بھٹہ مزدورں کی رجسٹریشن پالیسی کے حوالہ سے ایمنسٹی سکیم جاری کی گئی ہے اس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بھٹہ مالکان مزدوروں کی رجسٹریشن کرائیں انہوں نے محکمہ سوشل سیکیورٹی کو ہدایت کی کہ مزدوروں کی رجسٹریشن کے لیے وہاڑی میں ایک ماہ کے لیے ون ونڈو کاؤنٹر کھولا جائے۔اجلاس میں ایم پی اے میاں محمد ثاقب خورشید نے بھٹہ مالکان سے کہا کہ وہ مزدوروں کے ساتھ اختلافات کو باہمی تعلقات کے فروغ کے ذریعے ختم کریں مالک اور مزدور کے بہترین تعلقات ہی کامیاب کاروبار کی ضمانت ہیں انہوں نے کہا کہ بھٹہ خشت کے قیام اور کاروبار کے لیے کسی قسم کا قانون موجود نہیں اس لیے جلد ہی بھٹہ کاکاروبار شروع کرنے کے طریقہ کار کے لیے صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کے لیے تحرک کیا جائیگا ا نہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان اور دیگر صنعتی ادارے اپنے مزدورں کے تحفظ کے لیے ان کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کو یقینی بنائیں زیادہ سے زیادہ مزدوروں کی رجسٹریشن کی صورت میں وہاڑی میں سوشل سیکورٹی ہسپتال قائم کیا جائیگا جس کے لیے متعلقہ صوبائی وزارت سے رابطہ کیا جاچکا ہے انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں سوشل سیکیورٹی ہسپتال کے قیام سے مزدورں کو علاج معالجہ کی مفت سہولت میسر آئیگی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے کہا کہ مزدوروں کی رجسٹریشن کی صورت میں رجسٹرڈمزدور حکومت پنجاب کی لیبر کالونی میں پلاٹ لینے کے اہل ہو سکتے ہیں انہوں نے لیبر لیڈرز سے کہا کہ مالکان اور مزدورں کے درمیان جاری تنازعات کے حل کے لیے فوری مؤثر لائحہ عمل اختیارکریں اجلا س کو بتایا گیا کہ پولیس اور محکمہ مال کے مشترکہ حالیہ سروے کے مطابق اس وقت ضلع بھر میں 230بھٹہ خشت کا م کررہے ہیں اور اکثر بھٹہ جات کے مزدوروں کی سوشل سیکیورٹی ایکٹ کے تحت رجسٹریشن نہیں کرائی گئی

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes