جرمنی ،جعلی اور غیر قانونی منشیات و ادویات کی تجارت اور سمگلنگ میں ریکارڈ اضافہ

Published on August 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 895)      No Comments

medikamente
کولون (رپورٹ شاہد شکیل )کینسر اور اینٹی بایوٹک کی جعلی ادویات کا جرمنی میں سیلاب امڈ آیا ۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ 2008 کے بعد جعلی ادویات اور منشیات کی سمگلنگ میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ بدھ کو کولون میں واقع کسٹمز پولیس کے ہیڈ آفس میں اخباری نمائندے کو بتایا کہ 2008 میں جعلی ادویات کی سمگلنگ کا اعداد و شمار 407 جبکہ تازہ ترین 1854 ریکارڈ کیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال فرینکفرٹ ائیر پورٹ پر 11529 پیکٹ جن میں ایک میلین سے زائد جعلی ٹیبلیٹس ، کیپسولز اور ایمپیولز برآمد ہوئے ،تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات اور منشیات کی سمگلنگ کرنے والے پروفیشنلز مجرم ہیں چین میں تیار کردہ ادویات کو نہایت منظم طریقے سے بائی ائیر اور بذریعہ شپس یورپ سمگل کرتے ہیں ان جعلی ادویات کو دیکھ کر اصل کا گمان ہوتا ہے ۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے اب نئی تیکنیک استعمال کی جارہی ہے جس کے ذریعے آسانی سے جعلی اور اصلی ادویات میں فرق ظاہر ہو جاتا ہے لیزر مشین سے پیکیجز پر باآسانی نظر رکھی جا سکتی ہے ہم نے حال ہی میں ایک نیا سافٹ وئر تیار کیا ہے جو سکیننگ مشین میں خود کار نظام سے فوری نشاندہی کرتا ہے کہ کون سی پیکنگ جعلی ہے اور کون سی اصل۔حکومت کی طرف سے صارفین کو ہوشیار رہنے اور انٹرنیٹ سے ادویات خریدنے سے منع کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy