خوشبوفلم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں ، جنیوا رائے

Published on September 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 608)      No Comments

Janiva
فلم ’’ خوشبو‘‘ کا مرکزی خیال امراؤ جان ادا سے لیا گیا ہے
میرا کردارایک طوائف کا ہے جو شائقین فلم کو مدتوں یاد رہے گا
ممبئی(یواین پی)اردو بنگالی اور ہندی زبان میں بننے والی فلم ’’ خوشبو‘‘ کا مرکزی خیال امراؤ جان ادا سے لیا گیا ہے لیکن اس فلم کہانی امراؤ جان ادا سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ نہایت منفرد اور اچھوتی ہے اس فلم میں میرا کردارایک طوائف کا ہے جو شائقین فلم کو مدتوں یاد رہے گا ان خیالات کا اظہار بھارتی اداکارہ و غزل گائیکہ جنیوا رائے نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے بتایا کہ اس فلم کے ہیرو پیوش چوپڑا ڈائریکٹر نہال دتہ اور میوزک ڈائریکٹر استاد کے بوس ہیں ۔جنیوا کے علاوہ راشد خان اور نرملو نے بھی اس فلم میں اپنی گلوکاری کے جوھر دکھائے ہیں جنیوارائے نے بتایا کہ انہیں اس فلم سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں فلم کے سبھی فنکاروں نے بڑی محنت کی ہے ناظرین کو فلم بہت پسند آئے گی خوشبو کو بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی ریلیز کیا جائے گا پاکستان میں اس فلم کو ریلیز کرنے کے لئے تقسیم کار اداروں سے بات چیت چل رہی ہے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes