دوسرے ون ڈے میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ۔ مصباح الحق

Published on August 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 422)      No Comments

1
ہمبنٹوٹا (یو این پی) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے ہاتھوں تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں شکست دیکر نا صرف میچ میں کامیابی حاصل کرینگے بلکہ سیریز بھی 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے آئی لینڈرز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم کے کھلاڑی مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم فیصلہ کن میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف میزبان ٹیم کو شکست دینگے بلکہ سیریز 2-1 سے اپنے نام کرینگے۔ مصباح الحق نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف فیصلہ کن میچ میں مربوط حکمت کے تحت جیت کے لیے میدان میں اتاریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog