پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے، رانا نثار

Published on January 18, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 90)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے ملی بھگت دھاندلی کے ریکارڈ توڑ دئیے، رانا نثارپاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء پی پی حلقہ165کے امید وار رانا نثار راٹھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی سینچری مکمل کر لی ہے،عوام کے مینڈیٹ پر ایسے ڈاکے کی مثال نہیں ملتی، پی ٹی آئی کو دیوار سے لگانے کی منصوبہ بندی کھبی کامیاب نہیں ہوگی، عوام عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، وہ ان خیالات کا اظہار سلطانکے اپن ے ڈیرے پر میڈیا سے گفتگو میں کر رہتے تھے انہوں نے مزید کہا کہ اندرون سندھ کے اضلاع میں پولنگ بند ہونے سے پہلے ہی پیپلز پارٹی کو جتوانے کی خبر چلوا دی گئی،انہوں نے کہا کہ چند اضلاع جہاں ٹرن آؤٹ 30 فیصد سے کم ہے وہاں بھی پوری رات گزرنے کے باوجود نتائج جاری نہیں کئے جا سکے، جن سے چند اضلاع کا الیکشن نہیں کروایا گیا وہ جنرل الیکشن میں کیا گند گھولیں گے، پچھلے 9 ماہ میں رجیم چینج سازش کے پاکستان پر تباہ کن اثرات پڑے ہیں اور امپورٹڈ حکومت نے ملک کو بینک ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے،غریب آدمی دو وقت کی روٹی کھانے کے قابل نہیں رہا، مہنگائی کا طوفان آنے والا ہے جو غریب آدمی بالکل برداشت نہیں کر سکے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy