فیصل آباد سمیت 5بڑے اضلاع میں ٹریفک وارڈنز کی 560سیٹیں ختم کردی گئیں

Published on September 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی/ایم ایس مہر)فیصل آباد سمیت 5بڑے اضلاع میں ٹریفک وارڈنز کی 560سیٹیں ختم کردی گئیں،محکمہ خزانہ نے ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں ختم کرکے 506سینئر ٹریفک وارڈنز کی پوسٹیں تخلیق کردیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے سیٹوں میں ردوبدل کے بعد وارڈنز کی تعدادپنجاب بھر میں 5777سے کم ہوکر 5217رہ گئی۔سینئر ٹریفک وارڈنز کی تعداد پنجاب بھر میں 495سے بڑھ کرایک ہزارایک ہوگئی۔لاہور سی300ٹریفک وارڈنز کی سیٹس ختم کرکی271 سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں قائم کردی گئیں،راولپنڈی سی100،فیصل آبادسی83، ملتان سے 50،گوجرانوالہ سے ٹریفک وارڈنز کی 27،راولپنڈی میں 90،فیصل آباد سے 75،ملتان 45اورگوجرانولہ میں 25سینئر ٹریفک وارڈنز کی سیٹیں قائم کی گئیں۔ایس ایس پی ٹریفک رفعت بخاری نے تمام سی ٹی اوز کو سیٹوں کے ردوبدل کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme