سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگہ کی سید خورشید شاہ سے ملاقات

Published on September 5, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 298)      No Comments

666
اسلام آباد ۔۔۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی قیادت میں سیاسی جرگہ نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے قومی اسمبلی میں ان کی سرکاری رہائشگاہ پر ملاقات کی جس میں ملک کے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ سیاسی جماعتیں حکومت، تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے مابین سیاسی تناؤ کے خاتمہ کیلئے اپنے مثبت کردار سے بحران کو جلد حل کرائیں گی۔ سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جرگہ مظاہرین کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے سخت کوششیں کر رہا ہے تاکہ مسائل کو جلد از جلد حل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر دونوں پارٹیاں رضامند ہوئی تو سیاسی جرگہ ضامن بننے کیلئے تیار ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes