حالیہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث 71گاؤں سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ڈی سی اوجھنگ

Published on September 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 715)      No Comments

Flood
جھنگ( یواین پی)حالیہ شدید سیلابی صورتحال کے باعث 71گاؤں سیلابی پانی سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 237افراد کو محفوظ مقامات اورریلیف کیمپوں میں پہنچایا گیا ہے۔ضلع جھنگ میں حالیہ سیلابی صورتحال اور ریلیف ایکٹیویٹیزکے بارے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈی سی اور اجہ خرم شہزادعمر نے کہا ہے کہ سیلابی علاقوں میں ریسکیو1122اور پولیس کے جوان 33کشیتوں اور موٹر بوٹس کے ذریعے سیلابی علاقوں میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچا رہے ہیں اور اس کی نگرانی ریونیو حکام کر رہے ہیں۔ڈی سی او نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر سیلاب متاثرین کو ریلیف پہنچانے کے کام کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور خوراک کے 58ٹرک جبکہ ادویات کے 2علیحدہ ٹرک متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے پہنچا دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سات ہزار ٹینٹس،20ہزار پانی کی بوتلیں ،16سو خشک خوراک کے تھیلے اور20کلو چاول کے 24سو تھیلے مختلف متاثرہ علاقوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیلابی علاقوں کے لئے دو موبائل واٹر پلانٹ پہنچائے گئے ہیں اسکے علاوہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز چاول اور کھانا تیار کروا کر متاثرین سیلاب میں مسلسل تقسیم کررہے ہیں اور یہ سلسلہ متاثرین کی اپنے گھروں میں واپسی تک جاری رہے گا۔ڈی سی او راجہ خرم شہزاد عمرنے حفاظتی بند 18ہزار ی کی سنگین صورتحال کے پیش نظر ملحقہ علاقوں اور آبادیوں کی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے ریلیف کیمپوں میں آجائیں جہاں انہیں خشک اور تیار خوراک ادویات اور ان کے جانوروں کیلئے چارہ بھی فراہم کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes