ہارون آباد،گاؤں کا ٹرانسفارمر پانچ دن سے خراب ہونے کی وجہ سے گاؤں کے مکینوں کااحتجاج

Published on September 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 502)      No Comments

ha
ہارون آباد(یواین پی)گاؤں 81ون ایل کا ٹرانسفارمر پانچ دن سے خراب ہونے کی وجہ سے گاؤں کے مکینوں کااحتجاج ،ٹائر جلا کرروڈ بلاک کردیا ،کئی گھنٹے روڈ بلاک رکھا،ایس ایچ او تھانہ سٹی اپنے عملے کے ہمراہ حسب روایت تاخیر سے پہنچے ،ایس ڈی او واپڈا سے کامیاب مذاکرات کے بعد احتجاجی افراد نے روڈ کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق احتجاجی افراد کا کہنا تھا کہ ہمارے گاؤں کا ٹرانسفارمر گزشتہ پانچ دنوں سے خراب ہے واپڈا اہلکار جن کو ہم اسی ٹرانسفارمر کی مرمت کے سلسلہ میں ایکٹنگ لائن سپرنٹنڈٹ صوفی عبد الخالق کو پہلے ہی تھو ڑا تھوڑاکر کے3لاکھ روپیہ دے چکے ہیں مگر آئے روز ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہو جاتا ہے اب مزید رقم کا مطالبہ کیا جا رہا ہے ہم غریب لوگ ہیں ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ واپڈا اہلکاروں کے مطالبات کو پورا کیا جائے ۔بعد ازاں احتجاجی افراد کے رہنماؤں نے ایس ڈی او واپڈا مسلم سب ڈویژن چوہدری ذالفقار سے ان کے دفتر میں مذاکرات کیے ایس ڈی او نے احتجاجی افراد سے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر کی فوری مرمت کروا کے عارضی طور پر چالوکرنے اور تین دن کے بعد نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر احتجاجی افراد پر امن طور پر منشتر ہوگئے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes