ٹوئٹر دس سال کا ہوگیا

Published on March 31, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 375)      No Comments

777
 کراچی (یو این پی) ٹوئٹر اکیس مارچ دو ہزار چھ میں متعارف کروایا گیا تھا۔ پوری دنیا میں تیس کروڑ سے زائد افراد استعمال کررہے ہیں۔ان دس سالوں میں ٹوئٹر نے اپنا سفر کس طرح طے کیا اور اس سفر میں کون کون سے اہم واقعات رونما ہوئے ، ان تمام چیزوں کی تفصیل کو ٹوئٹر کی جانب سے ایک تصویری جھلک میںپیش کیاگیا ہے۔ٹوئٹر جوکہ پوری دنیا میں مقبول ترین سماجی ویب سائٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، اس کی مقبولیت پاکستان میں بھی بہت زیادہ ہے۔کوئی بھی اہم واقعہ ، کوئی اہم میچ، کوئی اہم خبر یا کوئی بھی اہم بات دوسروں تک پہنچانے کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا جاتا ہے۔کسی بھی اہم واقعے سے متعلق ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کیا جاتا ہے۔بعض اوقات یہ ہیش ٹیگ مزاحیہ بھی ہوتے ہیں اور بعض اوقات کچھ سنجیدہ نوعیت کے بھی ہوتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes