تلہ گنگ (یواین پی)خر ید ے ہو ئے لو گو ں سے دھر نو ں کی سیا ست کا میا ب نہیں ہو تی ،احتجا ج کر نے والو ں کو حکو مت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے پا کستا ن کی تا ریخ میں پہلی دفعہ ایسا ہوا ہے،پا کستا ن کی اس مصیبت کی گھڑ ی میں ہر پا کستا نی کو بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ لینا ہو گا اور ن لیگ اس مشکل گھڑ ی میں متا ثر ین کواکیلا نہیں چھو ڑے گی،دھر نو ں کے لیڈروں کو مسلم لیگ ن کے قا ئد ین کے خلا ف اپنی زبا ن سو چ سمجھ کر استعما ل کر نی چا ہیے ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا ہے ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر مسلم لیگ ن کی ایم این اے شا زیہ اشفا ق مٹو نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔انہو ں نے مز ید کہا کہ حکو مت کی کا ر کر دگی دیکھ کر عمر ان خا ن ،طا ہر القا دری ،چو ہد ری بر ادران ،شیخ رشید سمیت دیگر سیا سی بو کھلا ہٹ کا شکا ر ہو گئے ہیں اور تجو ریوں کے منہ کھول کر اپنے پنڈ ال کو بھر لیتے ہیں اور مسلم لیگ ن کا ہر کا رکن اپنے مد د آ پ کے تحت اپنے اپنے حلقوں میں مسلم لیگ ن کو زند ہ رکھا ہوا ہے اور قا ئد حکم دیں تو مفا د پر ست ٹو لے کو منہ توڑ جواب دیا جا ئے گا ۔شا زیہ اشفا ق کا مز ید کہنا تھا کہ پا کستا ن میں سیلا ب کی وجہ سے کئی ہز ار لو گ متا ثر ہ ہو ئے ہیں انکی امداد کیلئے مسلم لیگ ن کی قیا دت اور کا رکن دن رات خد مت میں لگے ہو ئے ہیں ۔مسلم لیگ ن کے قا ئد میا ں نواز شر یف ،میا ں شہبا ز شر یف اور ارکا ن اسمبلی اسوقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سیلا ب سے متا ثر ہ افراد کو ریلیف نہیں مل سکتا۔